اپوزیشن کے حکومت کوگھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں فردوس عاشق اعوان

قوم کی یکجہتی پارا پارا کرنے کی سازش حکومت برداشت نہیں کرے گی، معاون خصوصی


ویب ڈیسک October 17, 2019
27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اپوزیشن کے حکومت کو گھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی پنجہ آزمائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے، اپوزیشن کے حکومت کوگھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں اور فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ریاست کو حق ہے وہ ڈنڈا اٹھائے اورعوام کے جان ومال کا تحفظ کرے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی وقانونی حق ہے لیکن قوم کی یکجہتی پارا پارا کرنے کی سازش حکومت برداشت نہیں کرے گی، 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |