اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے کی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا          


ویب ڈیسک October 17, 2019
اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا          

ISLAMABAD: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

چینی باشندے زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالراور 34 سوچائنیزکرنسی برآمد ہوئی، مسافر پرواز ای کے 615 سے چین براستہ دبئی جارہا تھا، مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |