نیب میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی امداد کے خلاف شعبہ قائم

سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی ریاستی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے


ویب ڈیسک October 17, 2019
سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی ریاستی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم (دہشت گردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا۔

سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے اور ارکان میں ڈائریکٹرظفراقبال،مفتی عبدالحق،جہانزیب فرید،سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں۔

سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔ یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں