سینیٹ مواصلات کمیٹی کا ایف ڈبلیو او کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار

ایف ڈبلیو او کو اپنا رویہ بہتر کرنے سے متعلق بات کی ہے، چیئرمین این ایچ اے


ویب ڈیسک October 17, 2019
ایف ڈبلیو او کو اپنا رویہ بہتر کرنے سے متعلق بات کی ہے، چیئرمین این ایچ اے فوٹو:فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے ایف ڈبلیو او کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی مواصلات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے رویے اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شناختی کارڈ چیک کرنا ایف ڈبلیو او کا اختیار ہی نہیں، ایک کانٹریکٹر (ٹھیکے دار) لوگوں کے شناختی کارڈ کیسے چیک کر سکتا ہے؟، ایف ڈبلیو او کی جانب سے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنا قابل قبول نہیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے رویے کا معاملہ ایک کرنل کے ساتھ اٹھایا اور ایف ڈبلیو او کو اپنا رویہ بہتر کرنے سے متعلق بات کی ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کل کراچی میں دو لوگ مرگئے ہیں۔ بہرامند تنگی نے کہا کہ پیسوں کی خاطر کبھی اسٹیکر اور کبھی اشتہارات کی بات کی جاتی ہے، ایک کانٹریکٹر کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں