مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرکےہی حل نکالیں گے پرویز خٹک

اپوزیشن سے رابطہ شروع کردیا جلد مثبت نتائج آئیں گے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک October 17, 2019
اپوزیشن سے رابطہ شروع کردیا جلد مثبت نتائج آئیں گے، وزیر دفاع فوٹو:فائل

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے رابطہ شروع کردیا جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے رابطہ شروع کردیا ہے جلد مثبت نتائج آئیں گے، احتجاج کا حصہ بننے والی تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک ہے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرکےہی حل نکالیں گے، اگر ان کے جائز مطالبات ہیں تو حکومت ان کی بات سنے گی، لیکن ملک میں ہنگامہ آرائی اور انتشار کی اجازت نہیں دے گی۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کورکمیٹی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے، مذاکراتی کمیٹی بنانے کا مقصد احتجاج کرنے والوں کا ایجنڈا معلوم کرنا ہے، کمیٹی کے ارکان کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں