کیٹ مڈلٹن نے اردومیں بات کرکے دل جیت لیے

تقریب میں پہلی بار شہزادی نے اردو میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا

ایس او ایس ولیج میں برطانوی جوڑے نے بچوں کی سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کی فوٹوسوشل میڈیا

برطانوی شہزادی کی اردو سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی کیٹ مڈلٹن نے اردو میں ننھے بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر دل جیت لیے۔

شاہی جوڑا دورہ پاکستان کے چوتھے روزلاہورپہنچا جہاں ان کا استقبال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورگورنرچوہدری محمد سرور نے کیا۔ لاہور میں شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج گیا جہاں برطانوی جوڑے نے بچوں کی سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرپہلی بار شہزادی نے اردومیں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرکٹ کھیلی

دراصل ایس اوایس ولیج میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سالگرہ کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو اردو میں مبارکباد دی اور بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا اور اب اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ایمن، ابہام اور دانیال آپ سب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیٹ مڈلٹن کو اردو میں مبارکباد دیتے دیکھ کروہاں موجود تمام لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے تینوں بچوں سے ہاتھ ملایا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3txvZanAry/"]


ایس او ایس ولیج میں ننھے بچوں سے ملاقات کے بعد شاہی جوڑے نے لاہور کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ خوب کرکٹ کھیلی۔









[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/522172621897453/"]
Load Next Story