کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کیلیے پٹیشن دائر کرینگے تاجراتحاد

تاجربرادری کوآپس میں لڑا کرسیاسی دکانداریاں چمکانے والوں کے دن اب پورے ہوچکے ہیں


Business Reporter August 31, 2012
کراچی کی تاجر برادری ملک کو67فیصد ریونیو فراہم کرنے کے باوجود لاوارث ہے،عتیق میر۔ فوٹو: فائل

تاجربرادری نے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اورکراچی کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس امر کا انکشاف آل کراچی تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے جمعہ کو صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر کیا۔

انھوں نے بتایا کہ تاجراتحاد اس سلسلے میں قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کررہا ہے اور مشاورت کا عمل مکمل ہوتے ہی عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کردی جائے گا، انھوںنے کہا ہے کہ تاجربرادری کوآپس میں لڑا کرسیاسی دکانداریاں چمکانے والوں کے دن اب پورے ہوچکے ہیں، کراچی کی تاجر برادری اس ملک کو67فیصد رونیو فراہم کرنے کے باوجود لاوارث ہے، آل کراچی تاجر اتحاد اوراس میں شامل تمام تاجر تنظیمیں تاجربرادری کودرپیش مسائل کے حل، امتیازی سلوک اور غیرمنصفانہ طرز عمل کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں