پاکستان سے آزادتجارتی معاہدہ2سال میں ہوجائیگا انڈونیشی سفیر

تاجروں کے درمیان مستحکم روابط دوطرفہ تجارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تاجروں کے درمیان مستحکم روابط دوطرفہ تجارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

انڈونیشی سفیر محمد برہان محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ ہونے سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی راہ ہموار ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر 2سال کے اندر طے پاجائے گا۔



لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کیلیے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں، انڈونیشی معیشت آسیان کی مجموعی معیشت کا 40فیصد ہے اور آنے والے وقت میں یہ مزید تیزی سے ترقی کرے گی،انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے پاکستانی تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، تاجروں کے درمیان مستحکم روابط دوطرفہ تجارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جلد ہی انڈونیشیا کے تاجروں کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ جکارتہ چیمبر کراچی چیمبر کے ساتھ 22اکتوبر کو مفاہمتی یادداشت پر کرنے جارہا ہے جس کے بعد لاہور چیمبر کے ساتھ بھی ایم او یو کیا جائیگا۔
Load Next Story