برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ معاہدے پر اتفاق

نئے بریگزٹ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے ہفتے کے روز منظور کروایا جائے گا


ویب ڈیسک October 17, 2019
نئے بریگزٹ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے ہفتے کے روز منظور کروایا جائے گا، فوٹو: فائل

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کے بعد بریگزٹ معاہدے طے پاگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ڈیل ہے جس سے سارا کنٹرول برطانیہ کے پاس آجائے گا۔نئے بریگزٹ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے ہفتے کے روز منظور کروایا جائے گا۔

یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کچھ کرنے کا عزم اور صلاحیت ہو تو وہاں کچھ نہ کچھ طے ہوہی جاتا ہے جیسا کہ ہم نے کیا ہے، یہ یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین شفاف اور متوازی معاہدہ ہے جو مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں