سندھ کے پولیس افسران فنڈز میں خورد برد کرتے ہیں آئی جی سندھ

پولیس افسران تعیناتی کے بعد اپنا کاروبار چلاتے ہیں اور کچھ تو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کلیم امام


ویب ڈیسک October 17, 2019
کچھ افسران کو کام کا کہو تو ٹائم پاس کرتے ہیں، آئی جی سندھ۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ کلیم امام نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں تعینات پولیس افسران فنڈز میں خورد برد کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کی زیرصدارت اعلیٰ پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جب عہدہ سنبھالا تو آئی جی سندھ جاچکے تھے اور مجھے بہت سے چیلنجز درپیش تھے، تاہم ایک بہترین حکمت عملی اور مثبت سوچ کے ساتھ چلے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو تقریباً ختم کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران تعیناتی کے بعد اپنا کاروبار چلاتے ہیں اور کچھ افسران تو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، سندھ بھر میں تعینات افسران فنڈز میں خردبرد بھی کرتے ہیں، کچھ افسران کو کام کا کہو تو ٹائم پاس کرتے ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ایڈیشنل آئی جی اور 5 ایس ایس پیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں