طلبا ایجوکیشن الائنس کا بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، مظاہرین


ویب ڈیسک October 17, 2019
جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، مظاہرین، فوٹو: سوشل میڈیا

طلبا ایجوکیشن الائنس نے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ میں طالبات کو ہراساں کرنے والے عناصر کو جلد ازجلد بے نقاب کیا جائے۔

بلوچستان یونیورسٹی کی مختلف تنظیموں پر مشتمل طلبا ایجوکیشن الائنس نے طالبات کی خفیہ ویڈیو ز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے معاملے پر کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے وائس چانسلر کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور عملے کی لاپرواہی پر شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے گھناؤنے عمل میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد بے نقاب کرکےقانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور طالبات کو جامعہ میں تحفظ فراہم کرکے ان کے لیے سازگار ماحول بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں