خراب موسم کے باعث برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد لینڈ نہ کرسکا
شاہی جوڑے کا طیارہ ایک گھنٹہ اسلام آباد کی فضاء میں رہنے کے بعد واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا
موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑا اسلام آباد نہ پہنچ سکا اور طیارے کو واپس لاہور لینڈ کروادیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث نور خان ائیربیس پر لینڈ نہیں کرسکا، ایک گھنٹہ تک اسلام آباد کی فضاء میں رہنے کے بعد طیارے کو واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور کا دورہ
سول ایوی ایشن کے مطابق شہزادہ ولیم کا طیارہ 6 بج کر 35 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ سے ٹیک آف ہوا تھا اور اسے نور خان ایئربیس پر لینڈ کرنا تھا تاہم اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کی وجہ سے پرواز فضا میں ہولڈ پر رہی اور بالآخر اسے واپس لاہور کی جانب موڑنا پڑا۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب 5 روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول سے کیا تھا، جب کہ شاہی جوڑا 18 اکتوبر کو اسلام آباد سے ہی اپنے وطن واپس روانہ ہوگا۔ گزشتہ 10 سال میں کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔