ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈنگی کا علاج نہ ہونے پر مریض پریشان
ڈاکٹر مریضوں کو نجی کلینکس میں بلاتے ہیں، برطرف کیا جائے، چیرمین انسان دوست فاونڈیشن
انسان دوست فائونڈیشن کے چیئرمین نعیم نورانی، آغا امتیاز، عارف قائمخانی نے حیدرآباد میں ڈنگی کی وباء کے خطرناک حد تک بڑھ جانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمٹ اسپتال پریٹ آباد5لاکھ کی گنجان آبادی کا اہم ترین اسپتال ہے۔
روزانہ ڈنگی سے متاثرہ درجنوں مریض ڈسٹرکٹ اسپتال کا رخ کر رہے ہیں جہاں ڈنگی کے علاج کی سہولت نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایم ایس کی ملی بھگت سے من پسند ڈاکٹرز کو مختلف اسپتالوں سے لاکر یہاں پر جمع کر دیا گیا ہے،جو اسپتال آنے والے مریضوں کو اپنی نجی کلینکس میں آنے کا کہتے ہیں اسپتال آنے والے لوگ غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، جو نجی کلینکوں پر ڈاکٹروں کو بھاری فیسں نہیں دے سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ اسپتال کے ایم ایس نے کئی برس سے یہاں اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ انھوں نے حکومت سندھ اور محکمہ اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم ایس کو برطرف کیا جائے اور اسپتال میں ڈنگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔