
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ پر سیکیورٹی بیک اپ سپورٹ پر فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی۔ اس ضمن میں صوبائی محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج ، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے۔
واضح رہے کہ فوج تعینات کرنے کی منظوری کی صورت میں فوج کے اہلکار کراچی کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔