ٹنڈوجام بس نہ روکنے پر طلبہ مشتعل پتھر مار کر شیشے توڑ ڈالے
خواتین اور بچے خوفزدہ، واقعے کیخلاف مسافروں کا شدید احتجاج۔
گاڑی نہ روکنے پر زرعی یونیورسٹی کے طلبا کا کوچ پر حملہ، پتھراؤ کرکے شیشے توڑ ڈالے، مسافروں نے احتجاجاً سڑک بلاک کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ سے کراچی جانے والی ایئر کنڈیشن کوچ زرعی یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے پہنچی تو طلبا نے اسے روکنا چاہا، ڈرائیور کے گاڑی نہ روکنے پر طلبا مشتعل ہوگئے اور پتھرمار کر کوچ کے شیشے توڑ دیے جس سے بس میں موجود خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مسافروں اور عملے نے واقعے کے خلاف احتجاجاً میرپورخاص۔ حیدرآباد روڈ بلاک کردیا جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ڈرائیور عمران نے بتایا کہ کوچ کا ٹنڈو جام میں اسٹاپ نہیں ہے اسکے باوجود طلبا روزانہ بس کو روکنے کا اشارہ کرتے ہیں اور نہ رکنے پر آج پتھراؤ سے شیشے توڑ ڈالے۔ مسافروں سیرینجرز اور پولیس نے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرادیا۔