جونیئرسوئمنگ اذلان سہیل گولڈ میڈل جیتنے والے کمسن پیراک بن گئے

سید اذلان سہیل نے 50 میٹر بٹر فلائی اور سو میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈلز بھی اپنے نام کیے۔

سید اذلان سہیل نے 50 میٹر بٹر فلائی اور سو میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈلز بھی اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

سید اذلان سہیل نے سوا 10سال کی عمر میں 24 ویں قومی جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے سب سے کمسن پیراک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


اذلان سہیل نے مجموعی طور پر5 گولڈ اور2 سلور میڈلز حاصل کیے، سید اذلان سہیل نے انڈر12 کیٹیگری کی 100 میٹر بٹر فلائی، 2 سو میٹر انفرادی میڈلے، 2 سو میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغے جیتے،وہ4 بائی 100 فری اسٹائل ریلے اور 4 بائی 100 ٹیم میڈلے ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل پانے میں کامیاب رہے۔

سید اذلان سہیل نے 50 میٹر بٹر فلائی اور سو میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈلز بھی اپنے نام کیے۔
Load Next Story