یو اے ای کے کرکٹرز2 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے عوض فکسنگ پر تیار ہوئے رپورٹ

نوید اور شیمان کو ذاتی طور پر ان پر عائد چارجز سے آگاہ کیا گیا،اینٹی کرپشن یونٹ


Sports Desk October 18, 2019
نوید اور شیمان کو ذاتی طور پر ان پر عائد چارجز سے آگاہ کیا گیا،اینٹی کرپشن یونٹ۔ فوٹو: فائل

یو اے ای کے کپتان محمد نوید اور سینئر کرکٹر شیمان انور 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے عوض ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 3 میچز میں فکسنگ پر تیار ہوئے تھے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان پر اپریل میں دورہ زمبابوے سے نظر رکھی ہوئی تھی، ہرارے میں پولیس نے ایک اور کرکٹر مہردیپ چاکر کو 3 دیگر بھارتی باشندوں کے ہمراہ گرفتار کیا تاہم بعد میں انھیں چھوڑ دیا گیا تھا، مہردیپ نے وہیں قدیر احمد کو بھی فکسنگ میں الجھانا چاہا تھا۔ نوید اور شیمان نے جمعے سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کچھ سیشن اور میچ کا نتیجہ فکس کرنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی اسی وجہ سے ان سب کو معطل کیا گیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ نے اس بارے میں پولیس کو بھی رپورٹ کردی ہے، نوید اور شیمان کو ذاتی طور پر ان پر عائد چارجز سے آگاہ کیا گیا، قدیر پاکستان گئے ہوئے ہیں جبکہ مہردیپ کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں