بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز 5 ہزار کنکشن منقطع
مختلف شہروں میں کارروائیاں، 31 حیسکو ملازمین معطل
حیسکو انتظامیہ نے ریجن کے 12 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیموں کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ٹنڈوالیہار، ٹنڈو محمد خان، قاسم آباد، گاڑی کھاتہ، کوٹری، جامشورو، پریٹ آباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، نوابشاہ، ٹنڈو آدم، سانگھڑ و دیگر شہروں میں واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری پر 5207 کنکشن منقطع کر کے 21 کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 31 حیسکو ملازمین معطل کر دیے گئے، علاوہ ازیں20 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے علاوہ 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔