بلاول کا پی ایس 11 کا ضمنی انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان

ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا، پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کردیا گیا خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا گیا


ویب ڈیسک October 18, 2019
بلاول بھٹو زرداری کی ایک فائل فوٹو جس میں پی ایس 11 سے پی پی کے امیدوار جمیل سومرو پس منظر میں موجود ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کراکے اپنی انتخابی نشست واپس لیں گے۔

اپنے بیان میں بلاول نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا، پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کردیا گیا اور دوران پولنگ ہماری خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا گیا جب کہ خواتین کو جی ڈی اے کو ووٹ دینے کے لیے دھمکیاں دی گئیں۔



یہ پڑھیں: پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست کا سامنا، جی ڈی اے کامیاب

چیئرمین پی پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری اپیل کا نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن کو بتایا مگر اس کی خاموشی میں بدنیتی کا ارادہ واضح تھا، ہم دھاندلی کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے ہم دوبارہ الیکشن میں اپنی نشست واپس لیں گے، ہم نے سیاسی انجینئرنگ کے باوجود مخالف اتحاد کے ووٹوں کی برتری کم کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |