کوٹری سائٹ ایریا میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ناکام

رضاکاروں کو گھروں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، لوگوں نے ویکسین جعلی قرار دے دی.


Nama Nigar October 11, 2013
مکینوں نے یہ کہہ کر رضاکاروں کو واپس کر دیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی اسپتال سے پولیو سے بچائو کے قطرے پلوا لیے ہیں۔ فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم سائٹ ایریا میں ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔ کئی گھروں میں پولیو ٹیموں کو داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا جبکہ کوٹری خدا کی بستی میں ٹیم کو جعلی ویکسین رکھنے پر واپس روانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں محکمہ ہیلتھ جامشورو کی جانب سے چلائی گئی انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ۔



کوٹری سائٹ اور کئی صنعتوں میں ٹیم کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ کوٹری سائٹ کے مسکین کالونی، غوثیہ کالونی سمیت دیگر کئی علاقوں میں ٹیم کو گھروں میں داخل تک نہیں ہونے دیا گیا۔ مکینوں نے یہ کہہ کر رضاکاروں کو واپس کر دیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی اسپتال سے پولیو سے بچائو کے قطرے پلوا لیے ہیں۔ دوسری طرف خدا کی بستی کے مکینوں نے پولیو ٹیم کو یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ ان کے پاس جعلی ویکسین ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں