کوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک سیشن جج کی کراچی میں تدفین
مقتول کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کے نانا نے پرورش کی، والدہ
کوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ذوالفقار حسنین نقوی کی میت کراچی لائی گئی جن کی نماز جنازہ انچولی میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں سپر ہائی وے پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔
جمعرات کو کوئٹہ میں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج سید ذوالفقار حسنین نقوی ولد احتشام حیدر نقوی کو ان کے ڈرائیور اور گارڈ سمیت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ، مقتول ذوالفقار حسنین کی میت جمعہ کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے کوئٹہ سے بذریعہ قومی ایئر لائن کی پرواز PK-314 سے کراچی لائی گئی۔
مقتول کے کزن سید جمال حیدر نقوی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس موقع پر ان کی والدہ نعیمہ بھی میت کے ہمراہ آئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار نقوی کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کے نانا نے ان کی پرورش کی ، انھوں نے کوئٹہ ہی میں تعلیم حاصل کی اور تقریباً گزشتہ 13 برس سے ملازمت کررہے ہیں۔