عزیز بھٹی پارک کی تعمیر نو کی جائے گی محمد حسین سید

عزیز بھٹی پارک کی ازسرنو تعمیر شروع کی جائے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر


Staff Reporter August 31, 2012
بچوں کی تفریح کیلیے جدید انداز کے جھولے اورجاگنگ ٹریک تعمیر کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کراچی کے قدیم عزیز بھٹی پارک کی تعمیر نو کی جائے گی تاکہ شہر کے مرکزی علاقے میں قائم اس پارک سے شہریوں کو تفریحی سہولتیں میسر آئیں۔

یہ بات انھوں نے گلشن اقبال میں واقع عزیز بھٹی پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر نیاز سومرو، ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، ڈائریکٹر پارکس عبداللہ مشتاق اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انھوں نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک کی زمین 37ایکڑ رقبے پر محیط ہے لیکن صرف سات سے آٹھ ایکڑ رقبہ پر پارک موجود ہے، باقی حصے پر تاحال کام نہیں ہوسکا۔

انھوں نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک کی ازسرنو تعمیر شروع کی جائے اور پورے 37 ایکڑ رقبے پر ترقیاتی کام کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی کے باغات میں جو چار قدرتی جھلیں موجود تھیں ان میں سے ایک قدرتی جھیل عزیز بھٹی پارک ہے جو چھ ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اسے بھی ڈویلپمنٹ کرکے اس میں کشتی رانی شروع کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں