پروٹیز پلیئرز یو اے ای کی گرمی اور سخت کنڈیشنز کے عادی ہوگئے کپتان

ہم ذہنی اور جسمانی طور پرکسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوچکے ہیں،اسمتھ


Sports Desk October 11, 2013
ٹیسٹ سیریز کے دوران پرفارم کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی.فوٹو : فائل

کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی پلیئرزیواے ای کی گرمی اور سخت کنڈیشنز کے عادی ہوگئے۔

ٹیسٹ سیریز کے دوران پرفارم کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سہ روزہ مقابلے سے یقین ہوگیا کہ ہم ذہنی اور جسمانی طور پرکسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوچکے ہیں۔اسمتھ نے کہا کہ 6ماہ قبل ٹخنے کا آپریشن ہونے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی تک کا سفر آسان نہیں تھا، مکمل صحتیابی کیلیے ایک پلان کے تحت سخت کوشش کرنا پڑی، میری خواہش تھی کہ ایک عرصے بعد مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہوئے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ قیام کرتے ہوئے بھرپور پریکٹس کروں لیکن ایسا نہ ہوسکا، کیریئر میں پہلے بھی کئی بار ایسے حالات سے گزرا، بھرپور اعتماد اور عزم کے ساتھ پیر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرنے کیلیے میدان میں اتروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں