آئی سی سی پر بھارت کی اجارہ داری ہے قانونی مشیر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ

آئی سی سی پر بھی بی سی سی آئی کی اجارہ داری اور ایک شخص من مانے فیصلے کرتا پھر رہا ہے


Sports Desk October 11, 2013
سی ایس اے نے اس بیان سے لاتعلقی ظاہر کی جبکہ آئی سی سی نے مذمت کی ہے۔۔فوٹو: فائل

THATHI: جنوبی افریقہ کے قانونی مشیر ڈیوڈ بیکر نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

انھوں نے سی ایس اے کے صدر کرس نینزانی کی بھارتی بورڈ کے سربراہ این سری نواسن سے ملاقات سے قبل ہی بی سی سی آئی کے کرتوتوں کا پردہ چاک کردیا، ڈیوڈ بیکر ہارون لورگاٹ کے دور میں آئی سی سی کے قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں، انھوں نے بھارتی بورڈ کے عالمی کرکٹ میں کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی پر بھی بی سی سی آئی کی اجارہ داری اور ایک شخص من مانے فیصلے کرتا پھر رہا ہے۔ نینزانی اگلے چند روز میں این سری نواسن سے ملاقات میں بھارتی ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ کو حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں مگر بیکر کے بیان نے ان کیلیے مشکلات میں اضافہ کردیا، سی ایس اے نے اس بیان سے لاتعلقی ظاہر کی جبکہ آئی سی سی نے مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں