پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز ہاٹ اسپاٹ سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ

تھرڈ امپائر کو کسی بھی ریویو پر صرف بال ٹریکنگ اور آڈیو ڈیوائس کی سہولت میسر ہوگی


Sports Desk October 11, 2013
2ٹیسٹ کی سیریز میں ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی کو فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا، فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی جنوبی افریقہ سے سیریز میں ہاٹ اسپاٹ سے استفادہ حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسے2ٹیسٹ کی سیریز میں ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا، تھرڈ امپائر کو کسی بھی ریویو پر صرف بال ٹریکنگ اور آڈیو ڈیوائس کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ ہاٹ اسپاٹ ٹیکنالوجی کے لیے دوسرا بڑا دھچکا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے چینل نائن نے بھی جوابی ایشز سیریز کیلیے ڈی آر ایس کی فہرست سے اس ٹیکنالوجی کو نکال باہر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ حقوق فیس میں پروڈکشن اخراجات بھی شامل کیے تھے، ہاٹ اسپاٹ اگر ٹیکنالوجیز فہرست کا حصہ ہوتی تو نشریاتی حقوق کی آمدنی میں سے ایک لاکھ ڈالر کم ہوسکتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |