پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی فردوس عاشق اعوان

کل کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا، فردوس عاشق اعوان

امید ہے آپ اپنی زیر سرپرستی انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔

لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔




فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے، کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔
Load Next Story