دورہ آسٹریلیا پاکستان آنے سے انکار کرنے والے سری لنکن کھلاڑی نظرانداز

دورہ آسٹریلیا کیلیے لیستھ ملنگا کپتان مقرر، کوشل پریرا اور ڈک ویلا بھی منتخب


ویب ڈیسک October 18, 2019
دورہ آسٹریلیا کے لیے لیستھ ملنگا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سری لنکن بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلیے پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں لیستھ مالنگا کو کپتان بنایا گیا ہے تاہم پاکستان آنے سے انکار کرنے والے 7 کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے، مالنگا سمیت انکار کرنے والے کوشل پریرا اور ڈک ویلا کو منتخب کیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے سری لنکن ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیستھ مالنگا (کپتان)، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، ڈونشکا گونا تلکے، ایشکا فرنینڈو، ڈک ویلا، ڈوسن شناکا، سہیان جے سوریا، راجا پکسا، اوشاڈا فرنینڈو، وینڈ ہراسنگے، لکشن سنداکن ، نوان پردیپ، لہرو کمارا، لہرو اوڈانا اور کوسن راجیتھا۔

واضح رہے سری لنکن ٹیم تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں