پاکستان کی20 رکنی ٹیم ٹرائنگولر فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے منیلا روانہ
ہانگ کانگ میں رہائش پذیر ڈیفینڈر ذیشان رحمان جمعے سے شروع ہونے والے ایونٹ میںگرین شرٹس کی قیادت کریں گے
پاکستان کی20 رکنی ٹیم ٹرائنگولر فلپائن امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جمعرات کی شب منیلا روانہ ہوگئی۔
ہانگ کانگ میں رہائش پذیر ڈیفینڈر ذیشان رحمان جمعے سے شروع ہونے والے ایونٹ میںگرین شرٹس کی قیادت کریں گے، پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 13اکتوبر کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا،15 اکتوبر کو میزبان ٹیم سے مقابلہ ہونا ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل(ر)احمد یار خان لودھی نے توقع ظاہر کی کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ محمد شملان نے قومی تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو عمدہ تربیت دی جس کی بدولت کارکردگی میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے، اسکواڈ ثاقب حنیف،مزمل حسین،یوسف بٹ،محمد احمد،احسان اللہ،فیصل اقبال،محمد حمید،محمد سفیان،محمود خان،سید عارف،بلاول الرحمان،محمد بلال،زین اللہ،کلیم اللہ،محمد عادل،ذیشان رحمان (کپتان)، حسن بصیر، محمد علی،رضوان آصف اورصدام حسین پر مشتمل ہے،محمد شملان ٹیم کے ہیڈ کوچ،شہزاد انور اسسٹنٹ کوچ،اسلم خان گول کیپنگ کوچ اور ڈاکٹر کامران مہدی فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ منیلا روانہ ہوئے۔