وزیراعظم کے معاون برائے انسدادپولیو بابر بن عطاء مستعفی

ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں، بابر بن عطاء


ویب ڈیسک October 18, 2019
ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں، بابر بن عطاء فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر بن عطاءنے استعفیٰ دے دیا۔

بابر بن عطاء نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں، پولیو ورکرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یقین ہے میرے بعد آنے والا فوکل پرسن پولیو سے پاک پاکستان کےمشن کو جاری رکھے گا۔

بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو پروگرام کوقلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا، نومبر سے جون2020 تک شروع ہونے والی مہمات کے لئے بھرپور تیاری ہے، اگلے سال پولیو کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں