صاف اور شفاف انتخابات میری اولین ترجیح ہے وزیراعظم

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ توانائی کا بحران گزشتہ ادوار میں نئے منصوبے شروع نہ کرنے کے باعث سنگین ہوا


ویب ڈیسک August 31, 2012
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد توانائی کے بحران پرقابوپانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔ فوٹو: محمد جاوید/ ایکسپریس ٹریبیون

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا مختصر وقت میں وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، بلوچستان کے مسئلے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا چاہتے ہیں۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ میری حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے اور میری خواہش ہے کہ شہریوں کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ۔مختلف توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد توانائی کے بحران پرقابوپانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی


وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ توانائی کا بحران گزشتہ ادوار میں نئے منصوبے شروع نہ کرنے کے باعث سنگین ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں