پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو چشم دید گواہ نے شناخت کر لیا

ملزم شجاعت ہاشمی کو ننگے پائوں پیش کرنے پر عدالت کی برہمی، عدالتی کلرک حمید بلوچ کے جوتے ملزم کو پہنائے گئے


Staff Reporter October 11, 2013
عدالت نے خاموش رہنے اور گواہ کو ملزم سے بات کرنے سے منع کیا،۔فوٹو : فائل

پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث شجاعت ہاشمی کو چشم دید گواہ نے شناخت کرلیا ہے .

جمعرات کو تھانہ گلشن اقبال نے ملزم کی شناخت پریڈ کرانے کیلیے مجسٹریٹ شرقی غلام مرتضی کے روبرو پیش کیا تھا اس موقع پر استغاثہ نے گواہ محمد امین کو شناخت کیلیے پیش کیا تھا،ملزم کو ننگے پاؤں پیش کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حالت میں کوئی بھی شناخت کرسکتا ہے تاہم عدالتی کلرک حمید بلوچ کے جوتے ملزم کو پہنائے گئے، بعدازاں ملزم کو چشم دید گواہ نے شناخت کیا اور بتایا کہ وہ ڈالمیا کا رہائشی ہے اور مزدوری کرتا ہے وقوعے کے روز اس نے عدالت میں موجود ملزم کو فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکو زخمی کیا تھا شجاعت ہاشمی پر الزام ہے کہ اس نے 20جولائی 2013 کو گلشن اقبال مدینہ مسجد کے نزدیک فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل ظہور اقبال کو قتل کردیا تھا۔



دریں اثنا اس ہی عدالت نے مولانا اکبر سعید فاروقی کے قتل میں ملوث سید فرحت زیدی کو 2 چشم دید گواہوں نے بھی شناخت کرلیا، شناخت پریڈ کے موقع پر گواہ حیات اﷲ اور ملزم کو درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، ملزم نے عدالت میں شکایت کی تھی کہ گرفتاری سے اب تک اس کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی تھی اور نامعلوم مقام پر رکھا گیا، اس دورن پولیس نے متعدد افراد کو اسے دکھایا تھا ممکن ہے کہ اس گواہ کو بھی دکھایا گیا ہے جس پر گواہ نے ملزم کو چپ رہنے کو کہا، اس دوران دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تاہم فاضل عدالت نے خاموش رہنے اور گواہ کو ملزم سے بات کرنے سے منع کیا، گواہ محمد ابوبکر نے عدالت کو بتایا کہ وقوعے کے روز وہ مولانا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ان کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، عدالت میں موجود اس ہی ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی، دوسرے گواہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ حضرت کے پیچھے اپنی موٹر سائیکل پر تھا عدالت میں موجود اس ہی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں