این ٹی ڈی سی سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی کے ای ایس سی

وزیر پانی و بجلی عابد شیرعلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، این ٹی ڈی سی سے اختلاف نہیں


Staff Reporter October 11, 2013
بیانات صرف اسٹیک ہولڈرز کی نظر میں ادارے کی ساکھ کومتا ثر کرنے کا سبب بنتے ہیں۔کے ای ایس سی فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیان کی سختی سے تردیدکی۔

جس میں انھوں نے کے ای ایس سی پر این ٹی ڈی سی کے ساتھ کیے گئے بجلی کی خرید کے معاہدے ( پی پی اے )کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا، کے ای ایس سی نے کہا کہ ایسے غلط بیانات نہ صرف اسٹیک ہولڈرز کی نظر میں ادارے کی ساکھ کومتا ثر کرنے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے امکانات پر بھی منفی اثرات مرتب کر نے کا سبب بنتے ہیں۔



مالیات اور بجلی کی خرید سے متعلق اعداد وشمار ظاہرکرتے ہوئے کے ای ایس سی نے وضاحت کی کہ جناب وزیر کا دعویٰ غلط ہے اور ادارے کا این ٹی ڈی سی کے ساتھ ادائیگی کے ضمن میں کوئی اختلاف نہیں،کے ای ایس سی نے ستمبر 2008 ء سے این ٹی ڈی سی سے223 ارب روپے مالیت کی بجلی خریدی ہے جس کے عوض 226 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔

معاہدے کے مطابق دیگر واجبات بھی شامل ہیں، کے ای ایس سی نے وضاحت کی کہ پی پی اے مجموعی طور پر کے ای ایس سی کے 650 میگا واٹس وصول کرنے کے حق کا تحفظ کرتا ہے اس لیے جناب وزیر یا این ٹی ڈی سی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات اور بیانات بے بنیاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں