’’آئی ایم ملالہ‘‘ پاکستان میں فروخت نہیں ہونے دینگے تحریک طالبان

جوبھی ادارہ پاکستان میں ملالہ کی کتاب فروخت کرے گا، اس کونشانہ بنایاجائیگا۔طالبان


AFP/INP October 11, 2013
بڑی بک شاپس کے مالکان نے شیلفوں پر فروخت کیلیے رکھی گئی ملالہ کی کتاب اٹھالی ہیں۔فوٹو : فائل

کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان میں ملالہ یوسف زئی کی کتاب ''آئی ایم ملالہ'' کی فروخت کی اجازت نہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جوبھی ادارہ پاکستان میں ملالہ کی کتاب فروخت کرے گا، اس کونشانہ بنایاجائیگا۔

جمعرات کوتحریک طالبان کے ترجمان شاہداﷲ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پرمیڈیاسے گفتگومیں دھمکی دی کہ طالبان ملالہ کی کتاب فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادھرطالبان کی دھمکی کے بعداسلام آباد،پشاورسمیت دیگرشہروں کی بڑی بک شاپس کے مالکان نے شیلفوں پر فروخت کیلیے رکھی گئی ملالہ کی کتاب اٹھالی ہیں۔

واضح رہے ملالہ نے اپنی سوانح حیات میں طالبان کودہشتگردی اورخواتین کی تعلیم پرپابندیوں سمیت دیگروجوہ پرکڑی تنقیدکانشانہ بنایاہے۔اے ایف پی کے مطابق طالبان نے کہا کہ ملالہ نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے یورپی یونین کا ایوارڈ دیا جائے، اسلام دشمن طاقتیں ملالہ کو اس لیے نوازرہی ہیں کیونکہ وہ اسلام چھوڑ کر سیکیولر ہوگئی ہے اور اسلام کے خلاف کام کررہی ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ہمیں اگر موقع ملاتو ہم ملالہ کو ضرور قتل کریں گے، چاہے وہ برطانیہ میں ہو یا امریکا میں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں