عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی
وزیراعظم کے پرنسپل اسٹاف نے سہہ پہر کے وقت عمران خان کے دائیں بازو پر سیاہ پٹی باندھی
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی جس پر 'میں کشمیر ہوں' لکھا ہے۔
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج سہہ پہر 3 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور لوگ اپنی جگہوں میں کھڑے ہوگئے جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔
وفاقی حکومت کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےاقدام پر وزیراعظم عمران خان نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھی جس پر'میں کشمیر ہوں' تحریر تھا۔ وزیراعظم کے پرنسپل اسٹاف نے سہہ پہر کے وقت عمران خان کے دائیں بازو پر سیاہ پٹی باندھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتوں میں دھرنے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں، وزیراعظم
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 75 روز سے قابض مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ شیر کی پشت پر سوار مودی سمجھتے ہیں کہ 9 لاکھ سپاہ کے ذریعے اہل کشمیر کی آواز دبا کر قبضہ جمانے میں کامیاب رہیں گے۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نہیں جناب! یہ 9 لاکھ فوجی آپ کو 8 ملین کشمیریوں کو دھمکانے کیلئے درکار ہیں۔
عمران خان نے لکھا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں چنانچہ مودی اب بری طرح خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جوں ہی کرفیو اٹھایا جائے گا زبردست خونریزی ہوگی اور کشمیریوں کو محکوم بنانے کا واحد یہی راستہ بچے گا۔