کراچیفائرنگ اورتشددجاریمتحدہ کے کارکن سمیت6ہلاک
اورنگی میں متحدہ کاکارکن قتل،کورنگی میں ایک،مچھرکالونی،سہراب گوٹھ وسرجانی میں4ہلاکتیں
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورتشددکے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور چوکیدار سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی سیکٹر12-Lمیں مبارک پان شاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیلزمین جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت34 سالہ سلیم الدین کے نام سے ہوئی،مقتول مومن آباد تھانے کی حدود میں سیکٹر 14-A اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا اورمتحدہ قومی موومنٹ یونٹ نمبر121-Bکا کارکن تھا۔کورنگی صنعتی ایریاتھانے کی حدودسیکٹر8-F گلزارکالونی میں موٹر سائیکل پر سوارملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول کی شناخت 40 سالہ زاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے،مقتول رات کے اوقات میں سیکٹر 7-Aنور لیدر فیکٹری میں چوکیداری کرتاتھااورسیکٹر 8-Fگلزار کالونی کورنگی کا رہائشی تھا۔مچھر کالونی سے متصل محمدی کالونی میں اقصیٰ مسجدکے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردوسرازخمی ہو گیا ، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کوسول اسپتال منتقل لایاگیا۔
جہاں دوسرا زخمی بھی دوران علاج دم توڑ گیا، دونوں کی شناخت20 سالہ دل محمد ، 18سالہ زین العابدین کے نام سے ہوئی ،پولیس کاکہناہے کہ مقتولین کاتعلق گینگ وار ہے جوبھتہ خوری ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔سہراب گوٹھ کے علاقے نیو سبزی منڈی فقیرا گوٹھ میں فائرنگ سے 35 سالہ محبوب ہلاک ہوگیا۔ مقتول کو اس کے قریبی رشتے دار قدیر نے خاندانی تنازع پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ مقتول کا آبائی تعلق مظفر گڑھ سے تھا ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ سلیمان سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تاہم رات گئے تک سرجانی ٹاؤن اور بلال کالونی پولیس حدود کے تنازع پر لڑ رہی تھی۔