جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے آرمی چیف
جدید ٹیکنالوجی سے قطع نظر جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، آرمی چیف جنرل باجوہ کا کراچی کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے قطع نظر جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی ان کے ساتھ تھے۔ گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے 8 ویں آرمی پیسز چیمپین شپ جیت لی جبکہ انجینئر سینٹر کی ٹیم نے 7 ویں ینگ سولجر پیسز چیمپیئن شپ جیتی، آرمی چیف نے فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔
آرمی چیف نے پی ای سی ای ایس چیمپئن شپ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آرمی چیف نے دورے کے دوران گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں، جنگجو مہارتوں کے لیے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے اور پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹس کی حامل ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ انھوں نے افسران سے ماحولیات، چیلنجوں اور اس کے ردعمل کے بارے میں بات کی اور کہا کہ جنگی ٹیکنالوجی میں ترقی سے قطع نظر سولجرنگ کی خصوصیات بنیادی تربیت اور جسمانی تندرستی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، پاک فوج اعلی ڈگری کی تربیت اور جسمانی تندرستی کے معیار کو برقرار رکھنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔