اسرائیل اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا دوسرا بڑاملک بن گیا رپورٹ

اسرائیل کی 46فیصد آبادی اعلی تعلیم یافتہ ہے،کینیڈاکے بعد اسرائیل دنیا کا دوسرا بڑا تعلیم یافتہ ملک ہے


آن لائن October 11, 2013
رپورٹ تنظیم کے 34ممبر ملکوں کے سروے سے تیار کی گئی ہے۔فوٹو : فائل

اسرائیل اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادکے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

سالانہ عالمی ایجوکیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی 46فیصد آبادی اعلی تعلیم یافتہ ہے اورکینیڈاکے بعد اسرائیل دنیا بھرمیں دوسرا ملک ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگ تعلیم یافتہ ہیں۔ یہ رپورٹ آرگنائزیشن فاراکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ نے جاری کی ہے۔ادارے کی 2012ء کے لیے تعلیم کے میدان میں جاری کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں 25سال سے 64سال کی عمرکے لوگوں میں اعلی تعلیم یافتہ ہونے کا تناسب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ رپورٹ تنظیم کے 34ممبر ملکوں کے سروے سے تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کایہ نتیجہ 2008ء میں نافذ ہونے والی تعلیمی اصلاحات کا سبب ہیں جن میں اساتذہ کی تنخواہیں تعلیمی ڈھانچا اور روزگار کی شرائط میں تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں 2003ء میں گریجویشن کرنے والے طلبہ کی شرح 89فیصد تھی جو 2010ء میں بڑھ کر 92فیصد ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں