فنڈز کی ادائیگی امن ایمبولینس سروس بحال کردی گئی

سندھ حکومت نے امن ایمبولینس سروس کو 17 کروڑ 97 لاکھ روپے ادا کردیے


Staff Reporter October 19, 2019
سندھ حکومت نے امن ایمبولینس سروس کو 17 کروڑ 97 لاکھ روپے ادا کردیے (فوٹو: فائل)

لاہور: سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد امن ایمبولینس سروس بحال کردی گئی۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت نے امن ایمبولینس سروس کو گرانٹ جاری کردی۔ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد امن ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کو 17 کروڑ 97 لاکھ سے زائد کی گرانٹ کا چیک دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز امن ایمبولینس سروس کے لیے گرانٹ منظور کی تھی، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں آئندہ امن ایمبولینس کی سروس کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: فنڈز کی عدم فراہمی: سندھ حکومت کی مفت ایمبولینس سروس معطل

امن ہیلتھ کئیر سروس کے ترجمان کے مطابق امن ہیلتھ اور سندھ حکومت کے اشتراک سے چلنے والی ایمبولینس سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروس بحال کردی گئی ہے،امن ہیلتھ کیئر نے فنڈز کے اجراء پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے، سروس کی عارضی معطلی پر عوام سے معذرت خواہ ہیںاب سروس کی ہیلپ لائن 1021 بھی عوام کے لیے بحال کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں