افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر کی بندرگاہ مختص

افغانستان کے لیے درآمد ہونے والی کنسائمنٹس کے کنٹینر گوادر پورٹ سے بھیجے جائیں گے، وزارت تجارت

افغانستان کے لیے درآمد ہونے والی کنسائمنٹس کے کنٹینر گوادر پورٹ سے بھیجے جائیں گے، وزارت تجارت (فوٹو: فائل)

وفاقی وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر کی بندرگاہ کو مختص کردیا۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ بلک کارگو کی ہینڈلنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے اس لیے اب افغانستان کے لیے درآمد ہونے والی کنسائمنٹس کے کنٹینر گوادر پورٹ سے بھیجے جائیں گے۔


خط میں کہا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی معیار کے مطابق گوادر پورٹ سے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہینڈلنگ ہوگی یہی وجہ ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے تمام شپنگ ایجنٹس، کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس، فریٹ فاروڈرز، این ایل سی کو مطلع کیا جارہا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2019ء میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 93 ہزار 732 کنٹینرز بھیجے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2018ء میں 60 ہزار 516 کنٹینرز بھیجے گئے۔
Load Next Story