ایک کروڑ پودے لگانے کیلیے آباد اور نجی کمپنی میں معاہدہ
مہم کے پہلے مرحلے میں آباد ممبران کے تعمیراتی منصوبوں سمیت دیگر مقامات پر 40 ہزار پودے لگائے جائیں گے، چیئرمین آباد
پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور نجی کمپنی انٹر اسٹیٹ کے درمیان '' آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم '' چلانے کے لیے معاہدہ طے پاگیا، تجارتی بنیاد پر3 سالہ معاہدے کے تحت ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔
آباد اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدے پر آبادکے چیئرمین محسن شیخانی اورانٹراسٹیٹ کے صدر عامر خان نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں آباد ممبران کے تعمیراتی منصوبوں سمیت مختلف مقامات پر 40 ہزار پودے لگائے جائیں گے،انٹر اسٹیٹ،آبادکو تیارپودوں کی فراہمی کے ساتھ تشہیری مہم بھی چلائے گی جبکہ ان تیار پودوں کوآباد اپنے ممبران یانیٹ ورک میں فروخت کرے گی۔
آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جنگلات 1.9 فیصد رہ گئے ہیں، زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں درختوں یا جنگلات کی اتنی زیادہ کمی ہمارے لیے باعث تعجب اورافسوس کا مقام ہے۔
انھوں نے کہاکہ ''آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم''کو تجارتی بنیاد پر چلانے کا مقصد پودے لگانے والوںکواونرشپ دینا ہے،مہم کے تحت پودے لگانے والوںکومالی فائدہ ہوگا جس سے پودوں کواونرشپ ملے گی اور دیکھ بھال بھی ہوسکے گی۔
انٹر اسٹیٹ کے صدرعامر خان نے''آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم'' پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںدرختوںکے فوائد کے بارے میں آگاہی کی سخت ضرورت ہے، اگر 5 کروڑ لوگوں کو درختوں کے فوائد سے متعلق آگاہی دی جائے تو سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔