لاہور زیادتی کیس 29 روز بعد مبینہ مرکزی ملزم گرفتار پولیس کی تردید

اسپتال لانے والے ملزم نے ہی زیادتی کا نشانہ بنایا،ذرائع،کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا،ایس پی


Numaindgan Express October 11, 2013
گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،: فوٹو:ایکسپریس نیوز:فائل

مغلپورہ زیادتی کیس میں پولیس نے 29 روز بعدمبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کالاشاہ کاکو،شیخوپورہ اورپاکپتن میں خاتون سمیت 3 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ گوجرانوالہ کینٹ میں نامعلوم شخص نے آٹھویں جماعت کے طالبعلم کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا ، تفصیلات کے مطابق مغلپورہ زیادتی کیس میں مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔



ذرائع کے مطابق بچی کواسپتال چھوڑ کر جانے والے ملزم نے ہی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کرلیا،ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،تاہم مغل پورہ زیادتی کیس میں فوکل پرسن ایس پی امتیاز سرور نے ملزم کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں