چارسدہ میں کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا چوکیدار گرفتار

پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔

بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Load Next Story