بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 71 برس کے ہوگئے

امیتابھ بچن نے اپنے فلمی کیریئر میں لگ بھگ 180 ہندی فلموں میں کام کیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑھے


ویب ڈیسک October 11, 2013
امیتابھ بچن کی مشہور فلموں میں ’’مقدر کا سکندر‘‘، ’’امر اکبر انتھونی‘‘، ’’شرابی‘‘، ’’شعلے‘‘، ’’لاوارث‘‘ اور دیگر کئی اور فلمیں شامل ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج اپنی 71ویں سالگرہ منا رہے ہیں تاہم فلم انڈسٹری پر 40 سال سے راج کرنے والے لیجنڈ ادکار کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

11 اکتوبر 1942 کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والے امیتابھ بچن نے 70 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور لگ بھگ 180 ہندی فلموں میں کام کیا تاہم شروعات میں ان کی فلموں کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی تاہم پھر فلم ''مقدر کا سکندر''، ''امر اکبر انتھونی''، ''شرابی''، ''شعلے''، ''لاوارث''، ''زنجیر''، ''محبتیں'' اور دیگر فلموں نے امیتابھ بچن کو کامیابی کی بلندیوں تک پنچادیا اور باکس آفس پر بڑا بزنس میں کامیاب ہوئیں۔

امیتابھ بچن جو جوانی میں بھی بوڑھے کا کردار بخوبی نبھاتے تھے لیکن جب اصل میں بوڑھے ہوئے تو وہ عروج آیا جو جوانی میں ہرگز نہ تھا، بلکہ اب تو ان کا بوڑھاپا مہمان اداکاری میں بھی فلم ہٹ کروا دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں