اوکاڑہ میں 3 بچوں پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک October 19, 2019
چک 40 فور ایل میں یعقوب نے ہمسائے کے بچوں کو الٹا لٹکا کر بری طرح پیٹا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نواحی گاؤں میں 3 بچوں پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چک 40 فورا یل میں محمد یعقوب درزی نے ہمسائے محمد عباس کے 3 کمسن بچوں ثاقب، شابل اور اکمل کو شرارتوں سے منع نہ ہونے پر اپنے گھر بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا، ننگا کر کے کپڑوں سے باندھ کر الٹا لٹکا کر بری طرح مارا، بعدازاں پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا اور اس کا موبائل فون قبضہ میں لے لیا جس میں واقعہ کی وڈیو موجود ہے۔

ٹرینی اے ایس آئی شہباز الحسن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کا مطابق واقعہ دس 11 روز قبل ہوا، پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 328,355,342,506,اور292سی کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ڈپٹی کمشنر مریم خان متاثرہ بچوں کے گھر گئیں اور متاثرہ خاندان کی مالی اور قانونی مدد کا اعلان کیا،انہوں نے موقع پرہی بیس ہزار روپے نقد ادا کئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق بچوں کو اوکاڑہ کے اچھے سکول میں داخل کرائیں گے اوربچوں کی بیمار والدہ کا علاج معالجہ بھی کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔