اسلام آباد میں اصل مالکان سے زمینیں لے کر بااثر طبقے میں تقسیم کردی گئیںعدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کےپلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی برقرار رکھی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کےپلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی برقرار رکھی فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کےپلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی برقرار رکھی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں آج تک سی ڈی اے،ہاؤسنگ فاونڈیشن نےبےگھرلوگوں کی اسکیم شروع نہیں کی۔


عدالت نے قرار دیا کہ سی ڈی اے،ہاؤسنگ فاؤنڈیشن صرف نیلامی کےذریعےپلاٹ الاٹ کرسکتےہیں اور کسی پلاٹ کی الاٹمنٹ ضروری ہوتوعدالت سےرجوع کرسکتےہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سی ڈی اےنےزمین ایکوائرکرنےکےاختیارکاغلط استعمال کیا اور اصل مالکان سےزمین قبضہ کرکےبااثرطبقےمیں تقسیم کردی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ 6دہائیوں سےمتاثرین معاوضےکی ادائیگی کیلئےٹھوکریں کھاتےپھررہےہیں، انہیں معاوضہ دینےتک عدالت پابندی برقراررکھےگی۔

ہائی کورٹ نے اسلام آبادکےمتاثرین کےمعاملات3ماہ میں حل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story