سپریم كورٹ لاہور رجسٹری میں قمر زمان چوہدری كی بطور چیرمین نیب تقرری چیلنج

آئین کے تحت کسی ریٹائرڈ افسرکو ہی چیرمین نیب بنایا جاسکتا ہے اورقمرزمان ریٹائرڈکی تعریف پرپورا نہیں اترتے،درخواست گزار


/INP October 11, 2013
قمر زمان چوہدری كی بطور چیرمین نیب تقرری كو كالعدم قرار دیا جائے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

LONDON: سپریم كورٹ کی لاہور رجسٹری میں نیب کے چیرمین قمر زمان چوہدری كی تقرری کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ آئین كے تحت کسی ریٹائرڈ افسر کا ہی اس عہدے پر تقرر کیا جاسکتا ہے لیکن قمر زمان چوہدری ریٹائرڈ كی تعریف پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا كی گئی ہے كہ قمر زمان چوہدری كی بطور چیرمین نیب تقرری كو كالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کے بعد قمر زمان چوہدری کو چیرمین نیب بنایا گیا تھا اور وہ آج سے اس عہدے کا چارج بھی سنبھال چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں