پنجاب میں وزرا اور سیکریٹریز کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا اور تا حکم ثانی عائد رہے گی

وزیراعلیٰ نے وزرا کے دوروں پر پابندی کفایت شعاری پالیسی کے تحت عائد کی ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی و زراء اور سیکریٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا اور یہ پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اس حکم کا مقصد پنجاب حکومت کے خزانے سے بوجھ کم کرنا ہے اور یہ حکم وزیر اعظم کی کفایت شعاری پالیسی کا تسلسل ہے۔
Load Next Story