ترکی میں نیم برہنہ لباس پہننے والی ٹی وی شو میزبان کو نوکری سے نکال دیا گیا

کسی کے بھی ذاتی معاملات میں دلچسپی نہیں تاہم ٹی وی شو کی میزبانی کےدوران پہناگیالباس ناقابل قبول تھا، رکن حکمران جماعت


ویب ڈیسک October 11, 2013
نوکری سے نکالے جانے کا فیصلہ مکمل طور پر سیاسی ہے، گوزدے کینسو فوٹو: اسکرین شاٹ

ترکی کی حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اعتراض پر مقامی ٹی وی شوکی میزبان کو دوران شو نیم برہنہ لباس پہننے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

حکمران جماعت کے رہنما حسین خالق کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کے بھی ذاتی معاملات میں گھسنا نہیں چاہتی تاہم ٹی وی شو کی میزبانی کے دوران پہنا گیا لباس ناقابل قبول تھا۔ حسین خالق کے بیان کے بعد نجی ٹی وی نے شو کی میزبان گوزدے کینسو کو نوکری سے نکال دیا اور موقف اختیار کیا کہ گوزدے کینسو جس انداز سے شو میں آئی تھیں وہ اس شو کے اصل مقاصد کے خلاف تھا۔

گوزدے کینسو نے نوکری سے نکالے جانے کے فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی طرح کا لباس پہنتی رہی ہیں اور اب بھی ایسا ہی پہنیں گی،عورتوں کے جسم کے حوالے ہونے والی بحث سے میں تنگ آ چکی ہوں کیونکہ سب سے آسان چیز ایک خاتون کو قربان کرنا ہے اور انہوں نے مجھے اس معاملے میں قربان کیا۔

دوسری جانب گوزدے کینسو کے بیان کے بعد حسین خالق نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تنقید میں کسی بھی میزبان یا اس کے شو کا نام نہیں لیا اور یہ میڈیا تھا جس نے میرے بیان کو گوزدے کینسو کے ساتھ جوڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں