حکومت کا آزادی مارچ پر مذاکرات کے لیے جے یو آئی سے رابطہ

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل شام مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی، ذرائع


ویب ڈیسک October 20, 2019
صادق سنجرانی اور عبدالغفور حیدری کی فائل فوٹو

ISLAMABAD: آزادی مارچ سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جے یو آئی (ف) سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان کے بعد ان سے مذاکرات کے لیے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس ضمن میں پیش رفت سامنے آئی ہے کہ کمیٹی کی جانب سے جے یو آئی کی قیادت سے پہلا رابطہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال اور دھرنے سے متعلق بات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل شام مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی اور انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں