پاکستان اگلے سال گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا حماد اظہر

پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک October 20, 2019
پاکستان کا ہدف ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنا ہے، وزیر ریونیو(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔

وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مزید بہتری کے لیے فروری 2020ء تک کا وقت دیا ہے، گزشتہ سال بالخصوص آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے، پاکستان کا ہدف ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنا ہے، تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان 2020ء میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں